عبدالرحمان،جن کا ٹیسٹ کیریئر 99 وکٹوں پر اختتام پذیر ہوا

0
61
sports

فیصل آباد (رپورٹ طلحہ جاوید )آپ نے کافی ایسے بد قسمت بیٹسمین دیکھے ہوں گے جو 99 پر آؤٹ ہوئے ہوں گے مگر آج ذکر کرتے ہیں ایک ایسے بدقسمت بالر کا جس کا ٹیسٹ کیریئر 99 وکٹوں پر اختتام ہوا .
عبدالرحمن پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر مئی 2007 کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو پر آٹھ وکٹیں لینے والے عبدالرحمن صرف مزید ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد تین سال تک ٹیسٹ ٹیم سے دور رہے 2010 میں ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کے بعد عبدالرحمن ٹیسٹ ٹیم میں اپنی مستقل جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے اور جب 2012 میں انگلینڈ کی ٹیم یو اے ای کے میدان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ سیریز میں سامنا کرنے آئی تو اس سیریز میں رحمان کے نام 19 وکٹیں رہیں جس میں ابو ظہبی ٹیسٹ کی 6/25 کی پرفامنس قابل ذکر تھی جس کی بدولت پاکستان نے چھوٹے ٹوٹل کا کامیاب دفاع کیا تھا عبدالرحمن نے 22 ٹیسٹ میچوں میں 99 31 ونڈے میں 31 جبکہ 8 ٹی ٹونٹی میں 11 وکٹیں ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے نام کیں تھی

سری لنکا کے خلاف کولمبو میں عبدالرحمن نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جہاں دونوں اننگ میں صرف تین وکٹیں حاصل کر سکے اگر عبدالرحمن مزید ایک وقت لے جاتے تو ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیتے مگر قسمت نے عبدالرحمن کا ساتھ نہیں دیا اور عبدالرحمن کے کیریئر کا باب 99 وکٹوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا،عبدالرحمان نے اپنا آخری ون ڈے بنگلہ دیش کے خلاف 2014 ایشیا کپ کا وہ میچ کھیلا جہاں وہ مسلسل تین بیمرز کرنے کے بعد امپائر کی جانب سے بالنگ سے ہٹا دیے گئے تھے _

Leave a reply