پی ٹی آئی نے توشہ خانہ میں کچھ نہیں چھوڑا اور ہر چیز کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا۔ طلال چوہدری

0
53
talal

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چودھری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اپنا پرانا موقف دہرایا ہے اور وہ کسی بھی طرح مقدمات سے اپنی جان چھڑانا چاہتی ہے۔طلال چودھری نے کہا، "تحریک انصاف کا اصل چہرہ جلد ہی سامنے آ جائے گا۔ ان کی حالیہ سرگرمیاں محض اپنے خلاف چل رہے مقدمات سے بچنے کی کوشش ہیں۔”انہوں نے توشہ خانہ معاملے کو "ایسی داستان” قرار دیا جس سے "پاکستانیوں کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔” چودھری نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے توشہ خانہ میں کچھ نہیں چھوڑا اور ہر چیز کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے پی ٹی آئی کے حالیہ اعلان کردہ "تحفظ آئین اتحاد” پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا، "یہ تحفظ آئین نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے بانی کی غلط کاریوں کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔”طلال چودھری نے مزید کہا، "اگر آپ نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو پھر ڈرنے کی کیا ضرورت ہے؟ کبھی آپ کو سپہ سالار پسند نہیں آتا، کبھی آپ کو منصف اعلیٰ۔ آپ کی یہ چیخ و پکار صاف ظاہر کر رہی ہے کہ آپ جھوٹے ہیں اور چور ہیں۔”اس بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے طلال چودھری کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض سیاسی بیان بازی ہے اور ان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

Leave a reply