ننکانہ: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دواؤں کا شدید بحران،مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں

ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیٸے

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دواؤں کا شدید بحران،مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں، ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ مریضوں نے شکایت کے انبار لگا دیے ،پرچی کاونٹرز پر عملے کی تعداد کو بڑھایا جاۓ ،عملہ باوردی ڈیوٹی سرانجام دے

ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے عام لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کو طبی سہولیات کی بہترین فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ، ڈپٹی کمشنر نے ادویات کے اسٹاک ، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری ، ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے معائنہ سمیت صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بچہ وارڈ سمیت مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے آوٹ ڈور میں آنے والے مریضوں سے بھی ہسپتال میں درپیش مشکلات بارے دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پرچی کاونٹرز پر عملے کی تعداد بڑھانے اور عملے کو باوردی ڈیوٹی سرانجام دینے کے احکامات بھی جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ پرچی بنانے والے مریضوں کی لائن نہ لگوائی جائیں۔اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر قربان علی رانا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران علی شاہ,صدر وائی ڈی اے ڈکٹر خواجہ جنید احمد سمیت دیگر افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صاف اور ٹھنڈے پانی کی وافر مقدار میں دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے عام لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

ڈپٹی کمشنر نے سی او ہیلتھ اور ایم ایس کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے کسی بھی ہسپتال کی وارڈز میں اے سی بند یا خراب نہ ہو ، مریضوں کو سہولیات فراہم نہ کرنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے

Leave a reply