ٹورانٹو پولیس کی کاروائی،15 سو سم چوری،ایک ملین ڈالر کافراڈ،10 گرفتار

0
87
Toronto police

ٹورانٹو پولیس نے موبائل فونز کے 15 سو نمبروں کو چوری کرنے اور ایک ملین ڈالر کا فراڈ کرنے کے الزامات میں پاکستانی نژاد سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ٹورانٹو پولیس نے اس کیس کی ایک سال تفتیش کی اور بالآخر ملزموں کو حراست میں لے کر 108 الزامات عائد کیے ہیں،پولیس اس مقدمے میں دو خواتین کو بھی تلاش کر رہی ہے،ٹورانٹو پولیس کے تفتیشی افسران ڈیوڈ کوفی اور مائیکل گو کے مطابق ’پراجیکٹ ڈسرپٹ‘ میں پولیس کے مختلف شعبوں نے کارروائی میں حصہ لیا، ملزمان میں سید شان، سید حنین، حذیفہ موٹالا، محمد ابراہیم، اویس واراچھیا، وسیم عباس، نوح ابگیو، ماریہ ایگیوجا، اونالی حسین اور بریڈن ڈی امیکہ شامل ہیں،پولیس نے ملزمان سے 4 سو جعلی شناختی دستاویزات بھی برآمد کی ہیں،ملزمان متاثرین کے موبائل فون کے ذریعے ڈیٹا اور بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرتے تھے۔

جمعرات کو ٹورنٹو پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ جون 2023 میں پولیس کو متعدد ٹیلی کام کمپنیوں کے اکاؤنٹس سے چوری کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، لوگوں کو بیوقوف بنا کر انکے اکاؤنٹ سے پیسے نکلوائے گئے، جعلی سم نکلوائی گئیں،پھر شہریوں کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی گئی، مشتبہ افراد نے "قائل کرنے والی” جعلی شناخت کا استعمال کیا جس کی وجہ سے انہیں سیل فون اسٹورز اور مالیاتی اداروں دونوں پر متاثرین کی نقالی کرنے کی اجازت ملی۔تفتیش کے دوران افسران کو پتہ چلا کہ پورے کینیڈا میں 1500 سے زیادہ سیلولر اکاؤنٹس چوری کئے گئے،م تاثرین، مالیاتی اداروں اور ٹیلی کام کمپنیوں کا مجموعی نقصان 1 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔دو خواتین مشتبہ افراد، جن کی شناخت 26 سالہ ہروائن اموتیجیما اور 47 سالہ نادیہ کیمپیٹیلی کے نام سے ہوئی ہے انکی تلاش ابھی جاری ہے

Leave a reply