معافی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان

0
188
adyayla

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم 13 اگست کی رات پاکستان اور پی ٹی آئی کا جھنڈا لیکر سڑکوں پر نکلے

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ صوابی جلسہ نے ثابت کر دیا کی عوام نے پیُ ٹی ای کے خلاف سارا پراپیگنڈہ مسترد کر دیا ، ملک کی روز بروز بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مذاکرات کی بات کی تھی فوج اگر بات نہیں کرنا چاہتی تو نہ کرے، معافی کا مطالبہ کرنے والے پہلے ان سے معافی مانگیں، فوج اگر بات نہیں کرنا چاہتی تو نہ کرے، 9 مئی کو میرے ساتھ زیادتی ہوئی مجھے غیر قانونی طور پر رینجرز نے گرفتار کیا، میرے ورکرز پر تشدد ہوا، میں ملک کا سابق وزیراعظم ہوں، کیا عزت صرف آپ کی ہے۔ثبوت آپ کے پاس پڑے ہیں آپ انہیں کیوں چُھپا رہے ہیں،ثبوت چُھپانا جرم ہے،پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نومئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج قوم کو دکھاکر ثابت کیا جائے کہ اس میں پی ٹی آئی اور ان کے لوگ ملوث ہیں، وہ خود ان افراد کو سزائیں دلوانے میں نہ صرف ساتھ دیں گے بلکہ پارٹی سے بھی نکالیں گے،معافی بھی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں، آپ خود مدعی اور خود جج بن گئے .ظلم ہمارے ساتھ ہوا، ہمارے 10 ہزار لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا، ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا ہماری پارٹی پر پابندی لگائی گئی ،ہم سانحہ 9 مئی کے متاثرہ ہیں ہم انصاف چاہتے ہیں، ہم نے چیف جسٹس سے بھی کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے،ہماری 25 مئی کی پٹیشن کو نہیں سنا گیا،آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ اور جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کریں ،20 سیٹوں والی جماعت کو دھاندلی زدہ الیکشن سے پھر ہم پر مسلط کر دیا گیا، عوام ایک طرف ہے اور یہ دوسری طرف کھڑے ہیں ،ہم فارم 47 والی حکومت سے کسی صورت بات نہیں کریں گے،

بنگلہ دیش کے حالات کے بعد ملک میں کچھ برا ہونے جارہا ہے،عمران خان
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ معافی وہ مانگتا ہے جس نے غلطی کی ہے، ہم نے کوئی غلطی نہیں کی،میرا نام، نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،محسن نقوی کی اہلیہ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے اس کی 500 ملین کی پراپرٹی ملک سے باہر ہے، بنگلہ دیش کے حالات کے بعد ملک میں کچھ برا ہونے جارہا ہے، مشرف نے نواز شریف، آصف زرداری کے کیسز دیکھائے، ان کو این آر او ٹو دیا گیا، نواز شریف اور آصف زرداری کے 1100 ارب روپے کے کیسسز معاف کیے گئے، ہمارے ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری بنگلہ دیش کی نسبت بہت زیادہ ہے ، ہم ملک میں انتشار نہیں چاہتے،میں ملک کی خاطر بات کرنے کو تیار ہوں، 8فروری کو میں نے کال اس لئے نہیں دی کیونکہ عوام کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، پھر ساری ذمہ داری ہم پر آجاتی،ملکی معیشت پہلے سے ہی تباہ حال ہے،

شیخ مجیب الرحمان سے متعلق جو بھی بات کی وہ حمودالرحمان کمیشن کی فائنڈنگز ہیں میری نہیں،عمران خان
عمران خان کا کہنا تھا کہ 9مئی کو ہمارے 16 لوگ شہید ہوئے، 3لوگوں کی ٹانگیں کٹی ایک بندہ مفلوج ہوا،صحافی نے سوال کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں 9 مئی کو آپ کے 16 لوگ شہید ہوئے اور کئی کارکن مفلوج ہو گئے لیکن اس کی تفصیل ابھی تک پی ٹی آئی نے جاری نہیں کیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ ہم نے ان کارکنوں کی مالی امداد کی،پولیس نے ان پر دباو ڈالا کہ وہ اس حوالے سے کوئی بات نہ کریں، شیخ مجیب الرحمان سے متعلق جو بھی بات کی وہ حمودالرحمان کمیشن کی فائنڈنگز ہیں میری نہیں،معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلطی کی ہو انہوں نے پرامن احتجاج کو دہشت گردی بنا دیا میں نے کوئی غلطی نہیں کی،میں بہاولنگر پولیس والا نہیں ہوں کہ پہلے مجھے پھینٹی لگائی جائے اور بعد میں میرا آئی جی ہی جا کر معافی مانگ لے،حسینہ واجد جس طرح ملک سے فرار ہوئی ہے مجھے خدشہ ہے نواز شریف،آصف زرداری،شہباز شریف بھی ملک سے فرار ہوں گے،

جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان

خلیل الرحمان قمر کو تھپڑ کس نے مارا،خاتون اینکر سے غیر اخلاقی حرکت

میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

Leave a reply