ٹھٹھہ: قومی پرچم بنانے والے ماسٹر الطاف حسین کی فیملی کی جانب سے اہم تحفہ

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ) پاکستان کے پہلے قومی پرچم بنانے والے قومی ہیرو ماسٹر الطاف حسین کی فیملی نے 77ویں جشن آزادی کے موقع پر ایک تاریخی تحفہ پیش کیا ہے۔

ماسٹر الطاف حسین کے پوتے زوہیب حسین نے اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ شاہد قریشی ، ایس ایس پی کمپلینٹ حیدرآباد ڈی آئی جی آفس رینج طاہر نورانی ، پی ایس عاطف خان اور دیگر سٹاف کو پاکستان کا پرچم اور ایک بیج پیش کیا۔

یہ پرچم اور بیج قومی ہیرو ماسٹر الطاف حسین کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا۔ ان افسران نے زوہیب حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ماسٹر الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a reply