ٹیم کھرا سچ کا دورہ لبنان کیوں ملتوی ہوا؟ ایک اور مسلمان ملک نشانے پر

0
87

نامور صحافی مبشر لقمان نے بیروت کے جنگی صورتحال اور تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور شہر میں راکٹ اور میزائل فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مبشر لقمان نے کہا کہ کل رات 10 بجے کے قریب پاکستانی حکومت کی طرف سے ایک ہنگامی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں بیروت میں موجود پاکستانیوں کو فوری طور پر نکلنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر شدید افراتفری کا ماحول تھا اور وہاں موجود لوگوں نے جلد از جلد پیسے لے کر ٹکٹ خریدے اور نکلنے کی کوشش کی۔”ہماری ہوٹل بکنگ بھی منسوخ کر دی گئی اور ٹیکسی سروسز بھی کینسل ہو گئیں۔ بیروت ایئرپورٹ بالکل بند ہو گیا تھا اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی،”
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل کی طرف سے بیروت پر راکٹ حملے اور میزائل فائرنگ کی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اسرائیل کے بمبار طیارے نے ساؤنڈ بیریئرز کو توڑتے ہوئے بیروت میں خوفناک مناظر پیدا کیے جن سے عوام میں شدید پریشانی پھیل گئی۔ مبشر لقمان نے بتایا کہ ایران اور حزب اللہ بھی اسرائیل کے خلاف جنگی کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایران نے اپنے اہم مقامات پر ریڈ فلیگ اٹھا کر جنگ کی تیاری کا اشارہ دیا ہے، جبکہ حزب اللہ بھی اسرائیل پر بھرپور حملے کی تیاری کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکومت نے سفارت خانے کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر ضروری سٹاف کو فوری طور پر واپس بلائے اور صرف ضروری سٹاف کو وہاں برقرار رکھے۔مبشر لقمان نے اپنی وڈیو میں کہا کہ اگرچہ پاکستان ٹریول ایڈوائزری جاری نہیں کرتا، لیکن امریکہ، برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک نے اپنے سفارتی عملے کو بیروت سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالات بہت زیادہ سنجیدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے اپنے سفر کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ بیروت میں حالات بہت زیادہ خراب ہو چکے ہیں۔ ہم نے کل رات کو اپنے ہوٹل کی بکنگ اور ٹیکسی سروسز منسوخ کر دی ہیں ” آخر میں، مبشر لقمان نے دعا کی کہ اللہ تعالی فلسطین، لبنان اور دیگر متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی حفاظت کرے اور ان کی مشکلات کو دور کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ہم سب کو اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے ابھی تک اس صورتحال پر کوئی خاص ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اسرائیل نے بیروت کے اوپر اپنی بمباری جاری رکھی ہوئی ہے اور اس کے جہاز بیروت کے اوپر ساؤنڈ بیریئر بریک کرتے ہوئے فلائنگ کر رہے ہیں، جس سے بیروت میں شدید خوف و حراس پھیل گیا ہے۔
لبنان میں موجود پاکستانی اور لبنانی عوام انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مبشر لقمان نے لبنانی عوام کے لئے دعائے خیر کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس وقت مسلمان ملکوں کے حکمرانوں کو ہوش میں آنا چاہئے اور لبنانی عوام کی مدد کے لئے اقدامات کرنے چاہئے۔

Leave a reply