تحریک انصاف کا رکن اسمبلی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کو ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، امتیاز چوہدری بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اینٹی کرپشن حکام کے ہتھے چڑھ گئے،انہیں اینٹی کرپشن نے پہلے بھی گرفتار کیا تھا مگر نامعلوم افراد انہیں چھڑا کر فرار ہو گئے تھے،امتیاز چوہدری قطر جا رہے تھے،تا ہم انہیں کامیابی نہیں ملی،

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق امتیاز چوہدری کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا اور اینٹی کرپشن نے امتیاز چوہدری کو کِک بیکس لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما امتیاز چوہدری کو 25 جولائی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا،امتیاز چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم این اے چوہدری امتیاز کو اس وقت اٹھایا گیا جب وہ والدہ کو ملنے جا رہے تھے ہمارے شیخ وقاص ، احمد چٹھہ سمیت سب کے خلاف اینٹی کرپشن کو ایکٹیو کیا گیا ہے ہم اسکی مزمت کرتے ہیں،گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی اراکین نے امتیازچوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا.

Shares: