بجلی سستی ہونے کی بجائے مہنگی ہوئی، مہنگائی میں کمی نہ آ سکی، ایک بھی مطالبہ پورا نہ ہوا اور 14 دن لیاقت باغ میں بیٹھنے کے بعد جماعت اسلامی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں، جماعت اسلامی کے مطابق مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں،جس کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا 14 روز سے جاری دھرنا موخر کرنے کا اعلان کردیا، حافط نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے معاہدے طے پا گیا ہے، دھرنا موخر کررہے ہیں ختم نہیں کررہے،کل دھرنے کے مقام پر جلسہ کرینگے اور دھرنے کو موخر کرنے کا باقاعدہ اعلان کرینگے، حکومت نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو دھرنا پھر شروع ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے جماعت اسلامی کے ساتھ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہمارا ایجنڈا ہے، جب ہمارا ایجنڈا اور آپ کا مطالبہ ایک ہے تو اس میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے، جماعت اسلامی کا مقصد عوام کو ریلیف دلانا اور ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے،لیاقت بلوچ صاحب نے جو اعلانات کئے ہم اس کی تائید کرتے ہیں، ہمارا رابطہ مسلسل رہے گا،آئی پی پیز، بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے کمیٹیوں کے اجلاس یقینی بنائے جائیں گے،آج اس فورم سے فلسطین میں اسرائیلی فورسز کے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،اقوام متحدہ اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے،اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اس سے حساب لیا جانا چاہئے،عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے، یہ فرض نبھائیں گے،

Shares: