اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد او آئی سی غیرمعمولی اجلاس”مذمت” پر ختم

0
40
oic

اسلامی تعاون تنظیم کا ‘غیر معمولی’ غزہ اجلاس ختم ہو گیا،غیر معمولی اجلاس سے ایک بار پھر ‘مذمت’ نکلی

اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اسماعیل ھنیہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں اور اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہیں۔ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ہم پورے فلسطین میں خاص طور پر غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم فلسطینی عوام پر تشدد، بھوک اور قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری اور مؤثر طریقے سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم بیت المقدس کی اسلامی شناخت کے تحفظ پر دوبارہ زور دیتے ہیں۔ ہمیں غزہ میں اسرائیل کی طرف سے پکڑے گئے شہریوں کے تشدد اور ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے۔ – ہم اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے غزہ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم اسلامی تعاون تنظیم کے تمام ممبران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے خلاف ضروری سفارتی، قانونی اور سیاسی اقدامات کریں۔

Leave a reply