اوکاڑہ : فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، ملاوٹی دودھ پکڑاگیا

اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی آفیسرز نے مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دودھ سپلائی کرنے والوں کو چیک کیا۔ اس دوران مختلف گاڑیوں اور ہوٹلوں سے دودھ کے نمونے لیے گئے۔

جب نمونوں کی جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ بہت سے نمونے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ اس پر فوڈ اتھارٹی نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل مالکان اور گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ ساتھ ہی، گاڑیوں، ہوٹلوں اور دکانوں پر موجود غیر معیاری دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ یہ تمام دودھ لاہور کے مختلف مقامات پر فروخت کیا جانا تھا۔

فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی نے واضح کیا کہ دودھ اور کھانے سمیت دیگر چیزوں میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کا مشن عوام کو ملاوٹ سے پاک اور معیاری اشیاء فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply