بنگلہ دیش فوج میں تبادلے، میجر جنرل فیض الرحمان فورسز انٹیلی جنس کے ڈی جی مقرر

0
84
bangla army

بنگلہ دیش کی فوج میں ایک بار پھر اعلیٰ سطح کی تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں

بنگلہ دیش کی فوج کے ترجمان کے مطابق آج فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے ہوئے ہیں، میجر جنرل محمد فیض الرحمان کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فورسز انٹیلی جنس کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔میجر جنرل محمد نسیم پرویز کو ملٹری انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کمانڈنٹ کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ میجر جنرل عبدالمطلب سجاد محمود نے انصار اینڈ ویلج ڈیفنس پارٹی (وی ڈی پی) کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے،

میجر جنرل محمد فیض الرحمان موجودہ ڈی جی ایف آئی چیف میجر جنرل حمید الحق کی جگہ لیں گے۔میجر جنرل محمد فیض الرحمان نے 23ویں بی ایم اے لانگ کورس کے ذریعے فوج میں کمیشن حاصل کیا اور میرپور میں ڈیفنس سروس کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں بطور کمانڈنٹ خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس سے پہلے وہ رنگ پور میں 66ویں انفنٹری ڈویژن کے جی او سی تھے۔

اس سے قبل 6 اگست کو لیفٹیننٹ جنرل کی سطح پر پانچ افسران کے تبادلے کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ضیاءالاحسن کو فوج سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

Leave a reply