حسینہ بھارت رہی تو بھارت کے ساتھ تعلقات خراب رہیں گے،بنگلہ دیش

0
102
haseena

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے پیر کے روز کہا ہے کہ دو طرفہ تعلقات ایک بڑی چیز ہے اگر سابق وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت میں رہی تو اس سے تعلقات بہتر نہیں بلکہ خراب ہوں گے.

عبوری حکومت کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین سے ایک صحافی نے سوال کیا تھا کہ حسینہ کے ہندوستان میں قیام کے طویل ہونے سے ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات متاثر ہوں گے یا نہیں؟ اس پر عبوری حکومت کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے جواب دیا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچے گا،بوری حکومت کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین ریاستی گیسٹ ہاؤس پدما میں ڈھاکہ میں تعینات سفارت کاروں کو بریفنگ دینے کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد ڈھاکہ میں تعینات سفارت کاروں کے لیے یہ پہلی بریفنگ تھی۔عبوری حکومت کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے بین الاقوامی برادری کو مناسب حفاظتی اقدامات کے ساتھ صورتحال میں بہتری کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے بین الاقوامی برادری سے دوطرفہ اور کثیر الجہتی مصروفیات کے حوالے سے تعاون بھی طلب کیا۔عبوری حکومت کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے سفارت کاروں کو آگاہ کیا کہ عبوری حکومت انسانی حقوق کے مسائل پر بہت سنجیدہ ہے۔توحید حسین نے عبوری حکومت میں ایسے مشیروں کی شمولیت کا حوالہ دیا جن کے پاس انسانی حقوق کے مسائل پر کام کرنے کا ریکارڈ موجود ہے۔

بنگلہ دیش میں چین کے سفیر یاؤ وین نے بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کو اس کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چین عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔سفیر نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ "چین بنگلہ دیش کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔”

دوسری جانب بنگلہ دیش کے وزارت داخلہ امور کے مشیر بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) محمد سخاوت حسین نے کہاہے کہ خ حسینہ واجد اپنی مرضی سےبنگلہ دیش چھوڑ کر گئی ہیں انہیں کسی کی جانب سے مجبور نہیں کیا گیا تھا،عوامی لیگ کی صدر شیخ حسینہ کو اپنی پارٹی کو نئے چہرے کے ساتھ دوبارہ منظم کرنا چاہیے، ہم نے انہیں واپس آنے کی دعوت دی لیکن بدامنی پیدا کرنے سے گریز کرنے کی تنبیہ بھی کی ہے،حسینہ واجد اگر بنگلہ دیش واپس آنا چاہتی ہیں تو پہلے اس سوال کا جواب دیں کہ انہوں نے بنگلہ دیش کیوں چھوڑا تھا، سخاوت حسین کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں ہونی چاہئے،

حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت

امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف

پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

Leave a reply