سابق برطانوی کرکٹر گراہم تھورپ نے ڈپریشن کی وجہ سے خود کشی کی تھی،انکشاف

سابق برطانوی کرکٹر گراہم تھورپ کے اہل خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ انکی موت طبعی نہیں تھی بلکہ لیجنڈ کھلاڑی نے ڈپریشن کی وجہ سے خود کشی کی تھی

خبر رساں ادارے کے مطابق گراہم تھورپ کے اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ گراہم تھورپ نے بے چینی اور ڈپریشن سے کئی سال لڑنے کے بعد اپنی جان لے لی، ان کا خیال تھا کہ ان کی بیوی اور بچے اس کے بغیر زیادہ بہتر زندگی گزار سکیں گے.گراہم تھورپ کی موت 55 برس کی عمر میں ہوئی تھی،انکے چار بچے ہیں، انہوں نے مئی 2022 میں خود کو مارنے کی کوشش کی تھی جس کےبعد بروقت طبی امداد سے ان کی زندگی تو بچ گئی لیکن وہ شدید بیمار ہو گئے تھے، تاہم صحت یاب ہو نےکے بعد 4 اگست کو اس نے اپنی جان لے لی۔

آج گراہم تھورپ کی اہلیہ امانڈا اور ان کی دو بیٹیاں کٹی، 22 سالہ، اور ایما 19 سالہ نے ڈپریشن کے حوالہ سے بات چیت کی، گراہم تھورپ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرا شوہر ایک بیوی اور دو بیٹیاں ہونے کے باوجود بہتر نہیں ہوا ،وہ ہم سے پیار کرتا تھا اور ہم سب اس سے پیار کرتے تھے لیکن وہ ان دنوں میں بہت بیمار تھا اور اسے واقعی یقین تھا کہ ہم اس کے بغیر بہتر زندگی گزار سکیں گے،شوہر کی موت کے بعد ہم تباہ ہو گئے ہیں، وہ ڈپریشن اور اضطراب کا شکار رہا، جو کبھی کبھار بہت شدید ہو جاتا تھا۔ ہم نے بطور خاندان اس کی مدد کی اور اس نے بہت سے علاج کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے وہ صحتیاب نہ ہوئے،

گراہم کی دو بیٹیوں نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹر کے طور پر اپنی لیجنڈری حیثیت کے بارے میں شاذ و نادر ہی بات کرتے تھے ،برطانوی لیجنڈ کھلاڑی گراہم نے خاندان نے اب گراہم تھورپ کی یاد میں ایک دماغی صحت کے حوالے سے آگہی کے لئے فاؤنڈیشن شروع کرنے کا پروگرام بنایا ہے،


‘گراہم ایسے شخص کے طور پر مشہور تھے جو میدان میں ذہنی طور پر بہت مضبوط تھے اور وہ اچھی جسمانی صحت میں تھے۔ لیکن دماغی بیماری ایک حقیقی بیماری ہے اور کسی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

گراہم کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اس کے بارے میں بات کرنے میں کوئی شرم نہیں آتی۔’چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے اور یہ کوئی بدنما داغ نہیں ہے۔ یہ خبروں کو شیئر کرنے کا وقت ہے، چاہے یہ کتنی ہی خوفناک کیوں نہ ہو۔’اسے زندگی سے پیار تھا اور وہ ہم سے پیار کرتا تھا لیکن وہ کوئی راستہ نہیں دیکھ سکتا تھا’۔اس طرح سے بہادری سے بات کرنے سے لاکھوں لوگ سمجھ جائیں گے کہ کیا ان کا کوئی عزیز بھی ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہے،
Graham

Comments are closed.