وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

0
75
mohsin naqvi

لندن۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی برطانیہ کی وزیرداخلہ یوویٹ کوپرسے ملاقات ہوئی ہے

وزیرداخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر یوویٹ کوپر کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور کریمنلز مقدمات میں قانونی معاونت پر بات چیت کی گئی، موثر بارڈر مینجمنٹ اور غیر قانونی امیگرنٹس کے سدباب کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پاکستانی پولیس افسران کی برطانیہ میں ٹریننگ کے امور پر بھی گفتگو کی گئی،

سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہونی چاہیئے۔وزیر داخلہ
اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خوشی ہو گی کہ پاکستانی پولیس افسران باقاعدہ برطانیہ میں ٹریننگ حاصل کریں۔اس ضمن میں برطانیہ کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کیلئے باہمی اشتراک کار بڑھانا ضروری ہے۔ ترقی یافتہ ممالک اور ترقی پذیر ممالک کو اس حوالے سے مشترکہ اقدامات اٹھانے چاہئیں،برطانیہ کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ۔ کریمینلز مقدمات میں لیگل معاونت اور غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہونی چاہیئے۔ عوام کو پر تشدد واقعات پر اکسانے والے قابل مذمت ہیں،

برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور برطانوی وزارت داخلہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیا۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بھی نوٹس جاری

 فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

Leave a reply