بہن سے ملنے پر پابندی، شوہر نے بیوی کو موٹر سائیکل سے باندھ کرسڑک پر گھسیٹا

بےحسی کی انتہا, گزرنے والوں نے ویڈیو بنائی، مدد نہ کی,

ناگور (باغی ٹی وی رپورٹ)بہن سے ملنے پر پابندی، شوہر نے بیوی کو موٹر سائیکل سے باندھ کرسڑک پر گھسیٹا،بےحسی کی انتہا, گزرنے والوں نے ویڈیو بنائی، مدد نہ کی

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع ناکور میں ایک دل دہلا دینے والی واقعہ میں، ایک شخص نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر موٹرسائیکل سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا۔ یہ وحشیانہ عمل اس وقت ہوا جب خاتون اپنی بہن سے ملنے جانا چاہتی تھی۔

ملزم کی شناخت 32 سالہ پریمرام میگھوال کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ شراب کا عادی ہے اور اپنی بیوی کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ جب خاتون اپنی بہن سے ملنے کے لیے اصرار کرتی رہی تو ملزم نے اس پر یہ ظلم ڈھالا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کو موٹرسائیکل سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی حیران و پریشان ہے۔

ویڈیو میں ایک خاتون کی ٹانگیں موٹرسائیکل سے باندھی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں، جو زمین پر گھسٹتی ہوئی درد سے چلا رہی تھی۔ اس وحشیانہ واقعے کی ویڈیو بنانے والے شخص سمیت کوئی بھی شخص انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔

ناگور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارائن سنگھ توگس نے بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ یہ خاتون اپنے شوہر کی مرضی کے خلاف جیسلمیر میں اپنی بہن سے ملنے جانا چاہتی تھی۔ شوہر کے انکار پر اس نے زبردستی خاتون کو موٹرسائیکل سے باندھ کر گھسیٹا۔

پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تقریباً ایک مہینے پہلے پیش آیا تھا لیکن خاتون نے ڈر کی وجہ سے پولیس میں شکایت نہیں کی تھی۔

Comments are closed.