خیبر میں یوم آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی

خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ)ضلع خیبر میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس لائن خیبر شاکس میں ایک شاندار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ایک شاندار واک کا اہتمام کیا گیا۔

ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے پرچم کشائی کی اور ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام نے ہمیشہ سے ملک کی خدمت میں پیش قدم رہے ہیں۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ پاکستان کی آزادی کے لیے قبائلی عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں ان قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک کی خدمت کے لیے مزید کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے دیانتداری، کفایت شعاری اور ایمانداری کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قبائل جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔پاکستان کی سلامتی اور تعمیر و ترقی اس ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے ملک کو تاقیامت قائم و دائم رکھے آمین ۔

Leave a reply