اوچ شریف میں جوش و خروش سے یوم آزادی منایا گیا

اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف میں جوش و خروش سے یوم آزادی منایا گیا،پاکستان کی 77ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی۔ میونسپل کمیٹی اوچ شریف میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں قومی پرچم فرفراہ کیا گیا۔

تقریب میں شہر کے مختلف طبقات کے نمائندے، طلبہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری اہلکاروں نے شرکت کی۔ سینئر سب انجینئر عمران حسین گشکوری نے پرچم کشائی کی اور اس موقع پر کہا، "آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں۔ ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔”

سابق کونسلر حافظ جمیل احمد خان لنگاہ نے اپنے خطاب میں کہا، "پاکستان ہمارے لیے اللہ کا انعام ہے۔ ہمیں مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔”

تقریب کے بعد، شہر میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فوج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اوچ شریف کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس سال کی تقریبات میں خاص جوش و خروش پایا گیا۔ شہر کے باشندے امید کرتے ہیں کہ آئندہ سال بھی وہ اس دن کو اتنے ہی جوش و خروش سے منائیں گے۔

Leave a reply