گوجرانوالہ:درخت زندگی کی علامت اور زمین کا زیور ہیں،حیدر علی چٹھہ

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی کی رپورٹ )درخت زندگی کی علامت اور زمین کا زیور ہیں،حیدر علی چٹھہ

تفصیل کے مطابق چیف آفیسر میو نسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ نے کارپوریشن کے لان میں پودا لگا کر درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے اور یہ زمین کا زیور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک بہتر اور سرسبز شاداب پاکستان کے لیے نہ صرف پودے لگانے ہیں بلکہ ان کی مناسب دیکھ بھال بھی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درخت ہماری آنے والی نسلوں کو بہت سی موذی وباؤں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کو صحت مند رہنے کے لیے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف اور خوشگوار رکھنے اور بہتر سانس لینے کے لیے درخت کا ہونا ضروری ہے۔

اس لیے درخت ہماری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمیں ان کی مناسب طریقے سے حفاظت اور دیکھ بھال کرنی چاہیے۔اس موقع پر محمد نواز کھو کھر، رحمت علی انصاری، عرفان نسیم بٹ، محمد شفیق انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Leave a reply