خیبر پختونخوا کے وزیر شکیل خان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف شکایات

0
38

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر شکیل خان کے استعفے کے معاملے پر نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کرپشن کے الزامات کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جیل میں ملاقات کے لیے طلب کیا تھا۔ملاقات کے دوران شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی کے روبرو خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی شکایت کی۔ ذرائع کے مطابق شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ علی امین گنڈاپور کے طرز عمل اور حکومتی معاملات سے ناخوش ہیں اور ان کے تحت کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے واضح طور پر کہا کہ وہ استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس ملاقات کے دوران شکیل خان نے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں حکومت کے حوالے سے متعدد خدشات کا اظہار کیا۔یہ صورتحال خیبر پختونخوا کی سیاسی فضا میں اہمیت اختیار کر چکی ہے اور شکیل خان کے ممکنہ استعفے کی خبریں حکومتی حلقوں میں گہری تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔ اس ملاقات کے نتائج اور اس کے اثرات مستقبل قریب میں خیبر پختونخوا کی سیاست پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔

Leave a reply