دو بہنوں نے نانی کو لوٹنے کے لئے اسکی جان لے لی

0
49
nani

دو بہنوں نے نانی کو لوٹنے کے لئے اسے قتل کر دیا

واقعہ بھارت کا ہے، چھتیس گڑھ کے علاقہ بھیلائی میں دو بہنوں نے اپنی ہی نانی کو لوٹنے کے لئے اس کی جان لے لی،پولیس نے دونوں بہنوں کو ناگپور سے گرفتار کر لیا ہے اور لوٹی گئی اشیا برآمد کر لی ہیں،پوری کے کبیر اپارٹمنٹ کی رہائشی اتیندر شاہنی جو اُٹائی پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ،اس کی سڑی ہوئی لاش اسکے گھر سے پولیس کو تب ملی تھی جب وہ دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے

پولیس کو معلوم ہوا کہ مقتولہ خاتون کی بیٹی ناگپور میں رہتی ہے اور اس کی پوتیوں نے اپنی نانی سے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ یہاں تک کہ انہوں نے بوڑھی خاتون کو نہ ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ پولیس اس کے بعد ناگپور کے لیے روانہ ہوئی اور ابتدائی طور پر ملزمان نے انہیں گمراہ کیا گیا لیکن سخت پوچھ گچھ کے بعد بہنوں نے جرم کا اعتراف کرلیا۔گرفتار خاتون نے انکشاف کیا کہ دونوں لڑکیاں 24 جولائی کو چھتیس گڑھ ایکسپریس کے ذریعے ناگپور سے درگ اسٹیشن پہنچی تھیں۔ اس کے بعد وہ ایک آٹو میں اتیندر شاہنی کے گھر گئیں اور دروازے پر دستک دی۔ نانی نے دروزہ کھولا تو اس کی بڑی پوتی نے اپنی چھوٹی بہن کی مدد سے اس کا منہ بند کرنے کے لیے ہاتھ کا استعمال کیا،انہوں نے نانی کے ہاتھ پاؤں دوپٹہ سے باندھے، اس کے منہ پر تکیہ دبایا، اس کے سر پر اسٹیل کی پانی کی بوتل مار کر اسے قتل کردیا۔ اس کے بعد انہوں نے اس کے جسم سے زیورات سمیت نقدی، موبائل اور الماری میں رکھے کاغذات،نقدی لوٹی، اس کے بعد دونوں اپنی نانی کے اسکوٹر پر راج ناندگاؤں بھاگ گئیں.

پٹن کے ایس ڈی پی او (سب ڈویژنل پولیس آفیسر) نے بتایا کہ مقدمہ شروع کرنے کے بعد تحقیقات کی گئی اور دونوں مجرموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

Leave a reply