گوجرانوالہ: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف جنگ ،14 کلو سے زائدچرس ،ہیروئن برآمد،6 گرفتار

گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی): منشیات فروشوں کے خلاف جنگ ،14 کلو سے زائدچرس ،ہیروئن برآمد،6 گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 13.520 کلو گرام چرس، 1.040 کلو گرام ہیروئن، 100 بوتل شراب اور 150 کین بیر برآمد کی ہے۔

سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ انہی احکامات کے پیش نظر تھانہ واہنڈو، تھانہ پیپلز کالونی اور تھانہ باغبانپورہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

تھانہ واہنڈو پولیس نے عرفان علی نامی شخص کو 11 کلو گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے بلال عرف بلالو سمیت تین افراد کو ایک کلو سے زائد ہیروئن اور ڈھائی کلو سے زائد چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا،تھانہ باغبانپورہ پولیس نے شہرون عرف سلیمان کو 100 بوتل شراب اور 150 کین بیر کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں نے گوجرانوالہ پولیس کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Leave a reply