اوچ شریف: چورکنٹرول سے باہر، خوفزدہ شہریوں کا احتجاج

اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگار حبیب خان )چورکنٹرول سے باہر، خوفزدہ شہریوں کا احتجاج

اوچ شریف شہر میں چوروں کا آزادانہ گشت اور شہریوں کے گھروں میں داخل ہوکر مال و متاع لوٹ لینا معمول بن چکا ہے۔گزشتہ چند دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد چوری کے واقعات پیش آئے ہیں۔ چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا ہے۔ اس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور وہ اپنے گھروں میں محفوظ محسوس نہیں کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اوچ شریف پولیس چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ متاثرین کا الزام ہے کہ پولیس چوروں کو ٹریس کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے۔

چوروں سے تنگ آئے شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ انہوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اوچ شریف پولیس چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ متاثرین کا الزام ہے کہ پولیس چوروں کو ٹریس کرنے کے لیے ان سے رشوت طلب کرتی ہے۔ پولیس افسران متاثرین کو دھمکا تے ہیں اور ان سے رشوت طلب کرتے ہیں ۔

ایک متاثر شخص کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی شکایت لے کر تھانے گیا تو ایس ایچ او نے اس سے کہا کہ وہ خود اپنے گھر کی حفاظت کریں۔ پولیس کے پاس وسائل کی کمی ہے اور وہ ہر گھر کی حفاظت نہیں کر سکتی۔

شہریوں نے ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر پولیس عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو تھانہ اوچ شریف کو بند کر دیا جائے یا پھر وہاں اہل اور عوام دوست افسران تعینات کیے جائیں۔

Leave a reply