سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)سیالکوٹ کے ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس لائنز میں تھانہ داروں اور دیگر افسران کے ساتھ ایک اہم کرائم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او صاحبان اور تمام انچارج برانچز نے شرکت کی۔

ڈی پی او نے تھانہ جات کی انفرادی کارکردگی، مقدمات کے اندراج، اشتہاریوں کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
کرپشن اور ناقص کارکردگی پر کارروائی: کرپشن اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ موترہ کو لائن حاضر کر دیا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کا کام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے افسران کی محکمانہ سزا و جزا کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔فرائض میں سستی اور غفلت برتنے والے افسران کو محکمانہ سزا دی جائے گی۔

محنت اور لگن سے کارکردگی میں بہتری لانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ڈی پی او نے تمام ایس ڈی پی اوز کو اپنے سرکل میں جرائم پر قابو پانے، اشتہاریوں کو گرفتار کرنے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کا کام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے افسران کی محکمانہ سزا و جزا کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

Shares: