اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

0
108
election

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی

الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی پارٹیوں کی درخواستوں اور متوقع امیدواروں کی انتخابی عمل میں شمولیت اور انہیں اس سلسلے میں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذا ت نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ جوکہ آج ختم ہورہی تھی اسے 28اگست 2024تک بڑھا دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے تجدید شدہ (Revised)الیکشن پروگرام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی کر دیا ہے ۔ جس کے تحت اب پولنگ9اکتوبر 2024 کو ہوگی۔

Leave a reply