وزیراعلی پنجاب سیلاب متاثرین کی مدد کی نگرانی کے لئے راجن پور پہنچ گئیں

0
118
maryam

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سیلاب متاثرین کی مدد کی نگرانی کے لئے راجن پور پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا ، تحصیل فاضل پور میں حاجی پور گاﺅں کا دورہ کیا، سیلاب متاثرہ خاندانوں اور ان کے بچوں سے ملاقات کی ،وزیراعلی نے متاثرین سے انتظامات اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ، وزیراعلی پنجاب نے سیلاب متاثرین کے کھانے پینے کے انتظامات کا جائزہ لیا ، وزیراعلی پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ، ادویات اور طبی عملے کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا ، وزیراعلی نے متاثرین سیلاب کے لئے قائم ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیا،وزیراعلی پنجاب کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی،ڈپٹی کمشنر،محکمہ آبپاشی اور ڈیزاسٹرکمیٹی کے حکام کی طرف سے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے خود نگرانی کررہی ہوں،وبائی امراض اور بیماریوں سے بچانے کے لئے انتظامات یقینی بنائے جائیں،

غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج

پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام

لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

Leave a reply