بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

0
155
india protest

اسکول کے واش روم میں دو 4 سالہ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی،صفائی کرنے والا گرفتار، بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہو گیا

واقعہ بھارت کا ہے ،20 اگست بروز منگل کو بدلا پور کےعلاقے سے دو ننھی بچیوں کی عصمت دری کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد ریاست مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پھوٹ پڑا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، نرسری میں پڑھنے والی 4 سال کی دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ ممبئی کے قریب بدلا پور میں واقع آدرش ودیا مندر نامی معروف اسکول کے واش روم میں اسکول کے صفائی کرنے والے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزم کی شناخت اکشے شندے کے طور پر کی گئی ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکیوں کے والدین کی جانب سے باضابطہ شکایت درج کرانے پر اصرار کرنے کے بعد ہی پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔پولیس نے مقدمہ کم ازکم 12 گھنٹے کی تاخیر سے درج کیا

سکول میں دو کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ کے بعد والدین اور مشتعل شہریوں نے اسکول کے باہر زبردست احتجاج شروع کیا اور منگل 20 اگست کو کلیان اور کراجات کے درمیان چلنے والی لوکل ٹرین کو بھی روک دیا۔ انہوں نے بدلاپور شہر کو بند کرنے اور لوکل ٹرینوں کو روکتے ہوئے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔

انتظامیہ نے سکول پرنسپل، دو اٹینڈنٹ کو معطل کر دیا
اس دوران، اسکول نے ایک بیان جاری کیا جس میں سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور طلباء کی حفاظت میں سنگین غلطیوں کا اعتراف بھی کیا گیا،سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے، انتظامیہ نے پورے کیمپس میں سخت حفاظتی پروٹوکول اور مزید سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا عہد کیا۔ اسکول نے پولیس کے ساتھ بھی مکمل تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے،اس دوران انتظامیہ نے سکول کے پرنسپل اور دو اٹینڈنٹ کو بھی معطل کر دیا جو طلباء کو واش روم لے جانے کے ذمہ دار تھے۔

واش روم کے اندر لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوا؟
یہ واقعہ 12 اور 13 اگست کو اسکول کے احاطے میں اس وقت پیش آیا جب لڑکیاں بیت الخلا استعمال کرنے گئی تھیں۔ پیر 19 اگست کو لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکیوں نے اسکول جانے سے انکار کر دیا کیونکہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بعد خوفزدہ تھیں۔ والدین کے پوچھنے پر لڑکیوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ اسکول میں جنسی زیادتی کی گئی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور عدالت نے اسے تین روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مہاراشٹر کے وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "ہم اس بات کو دیکھیں گے کہ موجودہ حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے۔ ہم آج ایک سرکلر جاری کر رہے ہیں کہ ہر سکول میں سی سی ٹی وی کا کام ہونا چاہیے۔

پولیس پر تحقیقات میں تاخیر، سی سی ٹی وی کام نہ کرنے کا الزام
غور طلب ہے کہ پولیس کی تحقیقات کے دوران اسکول انتظامیہ نے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت سی سی ٹی وی کام نہیں کررہے تھے۔ سینئر پولیس انسپکٹر شوبھادا شیتولے پر مبینہ طور پر کیس میں تاخیر کرنے کا الزام ہے۔ جس کے بعد انسپکٹر کا فوری تبادلہ کر دیا گیا۔منگل کو بدلاپور علاقے میں دکانیں اور دیگر کاروبار احتجاج کے سلسلے میں بند رہے۔ مزید برآں، وہ اسکول جو مبینہ جنسی زیادتی کی جگہ تھا اسے زبردستی بند کر دیا گیا تھا.

اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

Leave a reply