سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کا ڈسکہ میں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا اچانک دورہ

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور فارمیسی کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے علاج کے لیے آنے والے شہریوں سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا۔

ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ڈسکہ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رنجائی ڈسکہ اور قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول ڈسکہ کیمپس کا بھی اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اسٹاف کی حاضری چیک کی اور بچوں سے املاء اور ناظرہ کے ٹیسٹ بھی لیے۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کو کانسپٹ بیس سٹڈی کروائیں تاکہ وہ تعلیم کی اہمیت کو سمجھ سکیں اور ان میں تحقیق کرنے کی عادت پیدا ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے مقامی حکام کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور گرین بیلٹس کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بنیادی مرکز صحت آلومہار شریف کا دورہ کرکے ادویات اور طبی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

Leave a reply