تاجکستان نے سیالکوٹ کے صنعتکاروں کو کھلے بازوؤں سے بلایا

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ)تاجکستان نے سیالکوٹ کے صنعتکاروں کو کھلی بازوؤں سے بلایا

تفصیل کے مطابق تاجکستان کے سفیر شریف زادہ نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صنعتکاروں سے خطاب کیا۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک عبدالغفور نے تاجکستان کے سفیر کو شیلڈ اور فٹبال کے تحفے پیش کیے۔

سفیر شریف زادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیالکوٹ کی تیار کردہ مصنوعات پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ انہوں نے سیالکوٹ کے صنعتکاروں کو تاجکستان میں صنعت لگانے کی دعوت دی اور بتایا کہ تاجکستان میں بجلی بہت سستی ہے اور وہاں صنعتکاروں کو ٹیکس فری ماحول فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاجکستان اور پاکستان کے مابین ثقافتی اور تاریخی روابط بہت گہرے ہیں اور دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور صنعتکاروں نے تاجکستان کے سفیر کو تاجکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر ملک عبدالغفور نے سفیر کو شیلڈ اور فٹبال تحفے میں دیے۔

Leave a reply