میرا ارادہ تھا کہ میں ترنول جاؤں …شیر افضل مروت کا رہائی کے بعدبیان

0
184

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کر لیا گیا تھا تا ہم اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے

شیر افضل مروت کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، شیر افضل مروت کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے،ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ شیر افضل خان مربت کو پولیس کی بھاری نفری گرفتار کر کے گولڑہ تھانے لے گئی ہے ،بعد ازاں تھانے سے شیر افضل مروت کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا تا ہم اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے،

تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا تھا ،انتظامیہ نے جلسے کا این او سی منسوخ کیا تو جلسہ ملتوی کر دیا گیا، جلسے کی ذمہ داری شیر افضل مروت کے پاس تھی، شیر افضل مروت گرفتاری کے ڈر سے روپوش تھے تا ہم پولیس نے انہیں تلاش کر لیا

پولیس نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا،سب ورکرز کو کہتا ہوں ای الیون مرکز پہنچیں، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے گرفتار کیا، پولیس نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا،سب ورکرز کو کہتا ہوں ای الیون مرکز پہنچیں،

رہائی کے بعد شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میرا ارادہ تھا کہ میں ترنول جاؤں اور جو لوگ دور دراز کے علاقوں سے وہاں آئے تھے ان کا شکریہ ادا کروں، کیونکہ میرے پاس دو آپشن تھے،یا خان کا حکم نہ مانتا اور جلسے کی کال دے دیتا اور یا پھر جا کر شکریہ ادا کرتا، جو لوگ آئے، اور انکو بتا دیں کہ خان کا حکم ہے، جلسہ نہیں ہو گا، میری پارٹی میں بڑی نازک پوزیشن ہے، پارٹی کے ساتھ چلنا ضروری ہے، میں چاہتا تھا وہاں جاؤں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کروں، میں نے ناشتہ کر لیا تھا تیار ہونا تھا کہ اس دوران اہلکار کمرے میں گھس گئے، ایس ایچ او گولڑہ ساتھ تھے، بیس پچیس اہلکارٹوٹل تھے جن میں سے سات آٹھ کمرے میں آئے،اور مجھے ساتھ لے گئے

Leave a reply