روڈ پر ڈکیتی ،جرائم کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران ذمہ دار ہوں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

0
115
maryam

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پولیس کو روڈ ڈکیتی کی وارداتیں فوری طور پر روکنے کا ٹاسک دے دیا

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکوں پر محفوظ سفر کیلئے اقدامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا،ہر ضلع میں کرائم کی شرح کو ہرصورت نیچے لانے کی ہدایت کر دی،پنجاب کے ہر علاقے میں ہاٹ سپاٹ ایریاز ختم کرنے کیلئے ایکشن شروع کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ تاجر اور دوکانداوں کا تحفظ بنانے کیلئے ڈکیتی کی وارداتوں کا سدباب کیا جائے، چھوٹے بڑے شہروں کے روڈز پر ڈکیتی اور دیگر جرائم قطعاً قابل قبول نہیں،پنجاب کی ہر سڑک، گلی محلے کو محفوظ بنانا ہوگا، کسی کو جرم کرنے کی جرات نہ ہو،کسی روڈ پر ڈکیتی اور جرائم کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران ذمہ دار ہوں گے،عورتیں اور بچے ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف جرائم کو ہر صورت روکا جائے،

محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا
دوسری جانب پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی پر پابندی کے ایکٹ 2007 میں اہم ترامیم منظور کر لیں،محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا،پتنگ بازی، پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹ کرنا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا،پتنگ کیساتھ ساتھ دھاتی ڈور، تار، تندی اور مانجھا لگی ڈور کی تیاری، استعمال اور ٹرانسپورٹیشن جرم قرار دے دیا گیا،پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے،پتنگ اڑانے والے کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہوگی،پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہونگے،پتنگ بنانے والے اور ٹرانسپورٹر کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید 2 سال قید کی سزا ہوگی،پتنگ باز بچے کو پہلی بار وارننگ، دوسری بار پکڑے جانے پر 50 ہزار جرمانہ ہوگا،پتنگ باز بچے کو تیسری دفعہ خلاف ورزی پر 1 لاکھ جرمانہ ہوگا،بچہ جرمانہ ادا نہ کر سکے تو اسکے والدین یا سرپرست سے وصول کیا جائے گا،چوتھی خلاف ورزی پر بچے کو جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018ء کے تحت سزا اور جیل جانا پڑے گا

اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

Leave a reply