ایران بس حادثہ،سندھ حکومت کا شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی مدد کا اعلان

میتیں اور زخمیوں کو لانے کے اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی،سید ناصر حسین شاہ
0
55
murad ali shah

سندھ حکومت نےایران حادثے کے شہدا اور زخمیوں کی مالی مدد کا اعلان کر دیا ہے
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایران حادثے کے زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے،سندھ حکومت نے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہدا کو واپس لانے کا انتظام کیا،سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایران میں زائرین کی بس کو حادثہ افسوسناک ہے،چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ نے ایرانی سفیر سے رابطہ کیا، میتیں اور زخمیوں کو لانے کے اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی، ائیر ایمبولینس بھی منگوالی ہے ، شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا،

واضح رہے کہ ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس میں 35 پاکستانی جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے، پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

ایران میں بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی پاکستانی زائرین کو آج پاکستان لایا جائے گا،ڈی سی سکھر کے مطابق 28 میتوں اور 25 زخمی افراد کو سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے آج شام سکھر پہنچایا جائے گا، ایئرپورٹ پر تیاری مکمل ہے جبکہ 53 ایمبولینس بھی پہنچ چکی ہیں، 10 میتیں لاڑکانہ، 6 کشمور، 4 خیر پور، 3 کراچی، 3 قمبر شہداد کوٹ، ایک دادو اور ایک میت جامشورو روانہ کی جائے گی، 8 زخمی فراد کا لاڑکانہ، 5 قمبر کا شہداد کوٹ، 4 کا خیرپور، 3 کا دادو سے تعلق ہے، زخمیوں میں جامشورو، شکارپور، کراچی، مٹیاری اور جھل مگسی کا ایک ایک فرد شامل ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کارکنان میں پیسے کیوں‌تقسیم کئے؟

علی امین گنڈا پور جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش،پیسے بانٹنے کی ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کا بیانیہ مسترد،گھیرا تنگ،جلسہ منسوخی،سوالات اٹھ گئے

جلسہ منسوخ، پی ٹی آئی قیادت تقسیم، محمود اچکزئی کا تحفظات کا اظہار

Leave a reply