دوست سے قرض لیا، اسکی بیٹی اغوا کی ،تاوان مانگااور پھر قتل کر دیا،ملزم گرفتار

0
61
batapur

لاہور کے علاقے باٹا پور میں دوست نے دوست کی بیٹی کو اغوا کے بعد قتل کردیا،

ملزم نے10 اگست کو ملزم نے ننھی کلی فجر کو اغوا کیا، تاوان مانگا، اُسی دن قتل کرکے لاش پھینک دی، ملزم کاشف بچی کے والد کاشف کا پڑوسی اور دوست تھا، قتل کے بعد بھی تاوان کا تقاضہ کرتا رہا، کاروبار کیلئے 10 لاکھ قرض بھی لیکر رکھا تھا، پولیس کال ریکارڈ کے ذریعے ملزم تک پہنچی،

لاہور میں 5 سالہ بچی کے قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، ایک دوست نے تاوان کے لیے دوست کی ہی بیٹی کو اغواکیا اور اس کی جان لے لی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ،پولیس کے مطابق باٹا پور میں ملزم کاشف نے 10 اگست کو پانچ سالہ فجر کو اغوا کیا اور اس کے والد سے تاوان مانگا، تاوان ملنے سے قبل ہی ملزم نے بچی فجر کی جان لی اور اسکی لاش کو جنگل میں پھینک دیا،پولیس نے بچی کی لاش ملزم کی نشاندہی پر تلاش کر لی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوایا گیا ہے،

پولیس کے مطابق ملزم کاشف بچی کے والد راشد کا دوست اور پڑوسی تھا ، ملزم کاشف نے فجر کے والد سے کاروبار کے لیے 10 لاکھ روپے قرض بھی لے رکھا تھا، پولیس کال ریکارڈ کے ذریعے ملزم کاشف تک پہنچی اور اسے گرفتار کیا گیا ہے.

دوسری جانب سبزازار پولیس کی کاروائی ،3 رکنی متحرک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سٹوڈنٹ بیگ لٹکائے ماسک پہنے اور سر پر ٹوپی پہن کر وارداتیں کرتے تھے،ملزمان نے 1 ماہ میں 25 سے زیادہ وارداتیں کی تھیں، سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو سیو سٹی کے کیمروں کی مدد اور جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے ناجائز 03 عدد پسٹل بمہ گولیاں، سونے کا سیٹ 2 موٹر-سائیکل 2 لاکھ روپے نقدی 4 فونز برآمد کئے گئے ہیں،ملزمان عامر’ ساجد’ اور غلام رسول سے 40 سے زائد مقدمات کا انکشاف ہوا ہے.

بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

Leave a reply