مودی کا دورہ یوکرین، امن کی کوششوں میں فعال تعاون کے لیے تیار ہیں،مودی

0
44
modi

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی یوکرین پہنچ گئے ہیں

بھارتی وزیراعظم کے یوکرین پہنچنے پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے استقبال کیا،اس موقع پر مودی کا کہنا تھا کہ ہندوستان اس جنگ میں کبھی غیر جانبدار نہیں رہا، وہ امن کا ساتھ دیتا ہے۔ مودی جنگ میں مارے گئے بچوں کی یادگار پر گئے۔مودی نے کہا کہ نئی دہلی امن کی کوششوں میں فعال تعاون کے لیے تیار ہے۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے تجارت، اقتصادی مسائل، دفاع، دواسازی، زراعت اور تعلیم پر بات چیت کی۔

مودی نے دارالحکومت کیف میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ یوکرین کی آزادی کے بعد مودی پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے یوکرین کا دورہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مودی نے لکھا کہ ہم نے جاری تنازع پر بھی بات چیت کی۔ یہ سب سے اہم ہے کہ امن برقرار رکھا جائے۔ تنازعات کا پرامن حل انسانیت کے لیے بہترین ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں مودی کا کہنا تھا کہ میں نے آج کیف میں بہت نتیجہ خیز گفتگو کی۔ ہندوستان یوکرین کے ساتھ اقتصادی روابط کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ ہم نے زراعت، ٹیکنالوجی، فارما اور اس طرح کے دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

ایک اور ٹویٹ میں‌مودی کا کہنا تھا کہ آج صبح سویرے کیف پہنچ گیا ہوں،۔ ہندوستانی برادری نے بہت پرتپاک استقبال کیا،

Leave a reply