لاہور:الائیڈ سکول الواحد کیمپس میں زبان و ادب کے فروغ کیلئے آزادی نشست کا انعقاد کیا گیا

الائیڈ اسکول میں آزادی نشست میں طلباء نے پیش کیے دلکش ادبی نمونے

لاہور(باغی ٹی وی رپورٹ)الائیڈ سکول الواحد کیمپس میں زبان و ادب کے فروغ کیلئے آزادی نشست کا انعقاد کیا گیا

زبان و ادب کے فروغ کے لیے الائیڈ اسکول الواحد کیمپس میں ایک شاندار بزمِ ادب کا انعقاد کیا گیا۔ ماہ آزادی کی مناسبت سے اس بزم کو "آزادی نشست” کا نام دیا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف پڑھا گیا۔

اس بزم میں طلبہ و طالبات نے آزادی کے موضوع پر نہایت دلچسپ اور پر معنی تقاریر، اقوال زریں، اخلاقی نظمیں اور ملی نغمے پیش کیے۔ ان کی پرفارمنس نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ نوجوان صحافی، مصنف اور معلم اعجاز الحق عثمانی نے طلباء کو ادب کی اہمیت اور اس کی زندگی میں کردار کے بارے میں بیدار کیا۔ انہوں نے طلباء کو ادب کی طرف راغب کرنے کے لیے بہت سی دلچسپ باتیں بتائیں۔

ادارہ کی پرنسپل سمیرا خان نے اس موقع پر طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی بہترین کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے طلباء کو ہمیشہ مثبت رہنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی تلقین کی۔

یہ بزمِ ادب نہ صرف طلباء کے لیے ایک یادگار دن ثابت ہوا بلکہ اس نے زبان و ادب کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

Leave a reply