یوٹیلٹی سٹورز کی بندش عوام دشمنی ہے،محمد سرور چوہدری

0
62
sarwar ch

چیئرمین شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ محمد سرور چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ۔

محمد سرور چوہدری کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی سہولت سے عوام کو کچھ نہ کچھ فائدہ ہورہا تھا ،وفاقی حکومت کا یہ عوام دشمن اقدام ہے ۔موجودہ حکومت جب سے برسرِ اقتدار آئی ہے عوام کی سہولیات میں اضافہ کرنے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کررہی ہے ۔یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے سے 14 روپے دو ماہ کے بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا پول کھل گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی اس قدر شدید ہے کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے اور دوسری طرف حکومت وقت کا یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنا عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ان حالات میں اپنے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ گذشتہ دو سالوں سے سستا سہولت بازار قائم کرکے عوام کو سہولیات فراہم کررہی ہے اور اب مرکزی مسلم لیگ یوسی سطح پر سستا سہولت بازار قائم کرکے عوام کو سہولیات فراہم کرے گی ۔محمد سرور چوہدری نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے کرنے والے آج غریب آدمی کا معاشی قتل کررہے ہیں .پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت انسانیت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے ۔

واضح رہے کہ غریب عوام کے لئے ایک اور سہولت ختم، وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا،وفاقی حکومت کی جانب سے غریب عوام پر آئے روز ایک نئی پریشان کرنے والی خبر سنا دی جاتی ہے، بجلی مہنگی، گیس مہنگی، ہر چیز مہنگی،اب خبر آئی ہے کہ غریب عوام کو سبسڈی فراہم کرنے والے یوٹیلٹی سٹور کو بھی حکومت نے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے

شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

Leave a reply