سکول کے واش روم میں 15 دنوں میں کئی بارکی گئی طالبات سے زیادتی

0
153
badlapur

بدلاپور جنسی اسیکنڈل: گزشتہ 15 دنوں میں ملزم نے سکول کے واش روم میں کئی بار دو کمسن طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنایا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے بدلاپور میں دو کمسن طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، چوکیدار نے 15دنوں میں کئی بار طالبات کے ساتھ زیادتی کی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق کمسن طالبات کی عمریں تین اور چار برس کی ہیں،طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی پر مہاراشٹر کی عوام میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا جا رہا ہے،اس واقعے پر اسکول انتظامیہ اور پولیس دونوں کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔دو رکنی کمیٹی کی رپورٹ کے نتائج میں اس کیس سے نمٹنے اور اسکول انتظامیہ کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی اہم خدشات کو اجاگر کیا گیا ہے۔رپورٹ اس واقعے پر اسکول انتظامیہ کے ردعمل میں نمایاں ناکامیوں کو اجاگر کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر اسکول نے اطلاع دینے میں تاخیر کی،پرنسپل نے صرف 14 اگست کو ٹرسٹی کو مطلع کیا۔ شکایت کے باوجود انتظامیہ نے والدین سے ملاقات نہیں کی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جس اسپتال میں لڑکیوں کا علاج کیا گیا تھا اسے طبی امداد فراہم کرنے میں 12 گھنٹے لگے۔ ملزم، اکشے شندے، جس نے یکم اگست کو کنٹریکٹ ورکر کے طور پر اسکول میں کام کرنا شروع کیا تھا، اسے بغیر کسی تحقیقات کے ملازمت پر رکھا گیا تھا۔ملزم کو خواتین کے بیت الخلا تک بھی رسائی دی گئی، رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اکشے شندے عادی مجرم ہو سکتا ہے، اسکول کا بیت الخلا ایک الگ تھلگ علاقے میں واقع ہے، اسٹاف روم سے بہت دور او ر اس علاقے میں سی سی ٹی وی بھی نہیں لگے ہوئے،

بدلاپور جنسی زیادتی کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اسکول کے حکام کے خلاف سیکشن 19 کی دفعات کی تعمیل نہ کرنے پر ایف آئی آر درج کی ہے ،تحقیقاتی ٹیم نے کہا کہ نابالغوں کے خلاف جنسی زیادتی کی اطلاع پولیس حکام کودینے کا سکول پابند تھا تا ہم سکول کی جانب سے اطلاع نہیں دی گئی،تحقیقاتی ٹیم نے دونوں نابالغ متاثرین کے ان کے والدین کے ساتھ بیانات ریکارڈ کئے۔

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

نرسری میں پڑھنے والی 4 سال کی دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ ممبئی کے قریب بدلا پور میں واقع آدرش ودیا مندر نامی معروف اسکول کے واش روم میں اسکول کے صفائی کرنے والے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزم کی شناخت اکشے شندے کے طور پر کی گئی ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکیوں کے والدین کی جانب سے باضابطہ شکایت درج کرانے پر اصرار کرنے کے بعد ہی پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔پولیس نے مقدمہ کم ازکم 12 گھنٹے کی تاخیر سے درج کیا

سکول میں دو کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ کے بعد والدین اور مشتعل شہریوں نے اسکول کے باہر زبردست احتجاج شروع کیا اور منگل 20 اگست کو کلیان اور کراجات کے درمیان چلنے والی لوکل ٹرین کو بھی روک دیا۔ انہوں نے بدلاپور شہر کو بند کرنے اور لوکل ٹرینوں کو روکتے ہوئے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔

واش روم کے اندر لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوا؟
یہ واقعہ 12 اور 13 اگست کو اسکول کے احاطے میں اس وقت پیش آیا جب لڑکیاں بیت الخلا استعمال کرنے گئی تھیں۔ پیر 19 اگست کو لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکیوں نے اسکول جانے سے انکار کر دیا کیونکہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بعد خوفزدہ تھیں۔ والدین کے پوچھنے پر لڑکیوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ اسکول میں جنسی زیادتی کی گئی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور عدالت نے اسے تین روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مہاراشٹر کے وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "ہم اس بات کو دیکھیں گے کہ موجودہ حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے۔ ہم آج ایک سرکلر جاری کر رہے ہیں کہ ہر سکول میں سی سی ٹی وی کا کام ہونا چاہیے۔

پولیس پر تحقیقات میں تاخیر، سی سی ٹی وی کام نہ کرنے کا الزام
غور طلب ہے کہ پولیس کی تحقیقات کے دوران اسکول انتظامیہ نے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت سی سی ٹی وی کام نہیں کررہے تھے۔ سینئر پولیس انسپکٹر شوبھادا شیتولے پر مبینہ طور پر کیس میں تاخیر کرنے کا الزام ہے۔ جس کے بعد انسپکٹر کا فوری تبادلہ کر دیا گیا۔منگل کو بدلاپور علاقے میں دکانیں اور دیگر کاروبار احتجاج کے سلسلے میں بند رہے۔ مزید برآں، وہ اسکول جو مبینہ جنسی زیادتی کی جگہ تھا اسے زبردستی بند کر دیا گیا تھا.

Leave a reply