بھارتی وزیراعظم کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

0
62
modi pakistan

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی ہے
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کا جہاز پولینڈ سے واپس بھارت جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کے جہاز نے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی ،مودی کا طیارہ چترال سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا،اور پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضائی حدود سے ہوتا ہوا بھارت امرتسر واپس گیا،طیارہ 21 اگست کو پاکستانی حدود سے گزرا.

بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کس نے دی، اس بارے ابھی تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی،

قبل ازیں اکتوبر 2021 میں بھی بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر ا تھا، مودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی گیا تھا، متعلقہ اتھارٹی نے بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کے اجازت دی تھی، نریندر مودی کا طیارہ بوئنگ 777،تھری ہنڈرڈ ای آر،کے 7066 بہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستانی فصائی حدود سے پاکستانی ایئر سپیس میں داخل ہوا تھا اور تربت اور پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر پاکستانی ایئرسپیس سے باہر نکل گیا تھا.

Leave a reply