جھوٹا بیانیہ بنا کر 9 مئی کی طرح کا ایک اور بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، خواجہ آصف

0
68
khwaja asif

وزیر دفاع و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں ایک اور 9 مئی برپا کرنے کا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔خواجہ آصف نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے سیاسی ماحول میں ہر وقت حرارت برقرار رہتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حالیہ دنوں میں بشریٰ بی بی اور دیگر رہنماؤں کی میڈیا پر سامنے آنے والی گفتگو نے ملک کے خلوص پر بڑے سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور سپرنٹنڈنٹ جیل کی گفتگو کے بارے میں جو باتیں کی گئی ہیں، ان کا کوئی حقیقت نہیں ہے۔ نہ تو بشریٰ بی بی کو زہر دیا جا رہا ہے اور نہ ہی سپرنٹنڈنٹ جیل کے ساتھ کوئی بات چیت ہوئی ہے۔
خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر 9 مئی کے واقعات کی طرح کا ایک اور بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف بغاوت کا بیانیہ بنایا گیا ہے، اور مختلف بین الاقوامی اخبارات میں پیڈ آرٹیکلز چھپوا کر پاکستان کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سیہونی ایجنڈا ہے جس کے تحت کچھ لوگ اقتدار میں آئے ہیں اور انہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کا ارادہ کیا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ 9 مئی کی بغاوت کو اللہ نے ناکام کر دیا، مگر ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود 9 مئی کے مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس تصادم میں قانونی اور آئینی اداروں نے بھی ایک پوزیشن لے رکھی ہے۔خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تمام بیانیہ ملک مخالف ہے اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جیلوں کی گفتگو چھپی نہیں رہتی، اور علی امین گنڈا پور کو بزدار نمبر ٹو قرار دیتے ہوئے سواتی صاحب کی اچانک آمد پر بھی سوالات اٹھائے۔

Leave a reply