قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بلوچستان کے شہر قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افرادکی موت ہو گئی ہے

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے پولیس کاسب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہریوں کی موت ہوئی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں، پولیس نے جوابی کاروائی بھی کی ہے،قلات میں قومی شاہراہ اورشہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب دہشت گردوں نے قلات کے مہلبی کے قریب قومی شاہراہ پر لیویز فورس کی ایک موبائل پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں دو لیویز اہلکار شدید زخمی ہو گئے ، دہشت گردوں نے اچانک لیویز موبائل پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس اور لیویز فورس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے، وزیرداخلہ نےشہید ہونے والے پولیس و لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،حملے میں 5 شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،

Leave a reply