امریکہ کی بلوچستان حملوں کی شدید مذمت، پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم

0
50
pak usa

امریکہ نے گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے مہلک حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جن میں سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں موسٰی خیل کے علاقے میں 23 بے گناہ شہریوں کا سفاکانہ قتل بھی شامل ہے۔امریکی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے دل گزشتہ روز کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والے معصوم افراد کے خاندانوں اور عزیزوں کے ساتھ ہیں۔” بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پاکستانی شراکت داروں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ناقابل قبول ہے اور ایسے بزدلانہ حملے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ بلوچستان میں ہونے والے یہ حملے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی باعث تشویش ہیں، اور ایسے واقعات کی مذمت میں عالمی سطح پر بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ امریکہ نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a reply