ڈیرہ غازی خان: تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کارروائی،ایک شراب فروش گرفتار

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر جواد اکبر) : تھانہ بی ڈویژن کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم میں مزید کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اور شراب فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن طاہر سلیم نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عزم ہے کہ علاقے کو منشیات سے پاک کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے محمد حسنین ولد محمد بلال کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ولائیتی شراب کی 22 بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور شراب کے نمونے تجزیہ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او نے کہا کہ ملزم سے مزید پوچھ گچھ کرکے دیگر شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاکہ شہر کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

Leave a reply