اسلام آباد،بینک کےباہر کروڑوں کی ڈکیتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

0
155
bank daketi

اسلام آباد، تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود سے نجی بینک سے کیش لیکر جانے والی گاڑی کو بینک کے باہر سے لوٹ لیا گیا ایک سیکورٹی گارڈ دوران ڈکیتی قتل جبکہ ایک زخمی ہو گیا ،واردات کو چوبیس گھنٹے ہونے والے لیکن پولیس تا حال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی،

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود سترمیل الائیڈ بینک سے ایس او ایس کمپنی کی گاڑی بینک سے کیش تقریبآ تین کروڑ 62لاکھ لیکر گاڑی میں رکھنے لگی،بینک کے بالمقابل کھڑی مہران کار سے تین مسلح افراد آئے جہنوں نے سیکورٹی گارڈ پر سیدھے فائرنگ کی اور ایک ملزم نے تین عدد کیش والے بیگ اٹھا ئے اور فائرنگ کرتے ہوئے علاقہ تھانہ نیلور کی حدود کی طرف فرار ہو گئے ،ڈکیتوں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ سلمان ولد فضل داد کو پانچ فائر لگے جو موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے سیکورٹی گارڈ طارق محمود کو دو فائر لگے جو زخمی ہوگیا جس کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا

ڈکیٹی کی واردات سے تاجروں اور اہلیان علاقہ میں خوف وہراس پھیل چکا ہے واضح رہے کہ 14اگست کو بھی علاقہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں دوران ڈکیتی شہری کو قتل کردیا گیا جس پر احتجاج بھی کیا گیا ،شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی لیکن تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

آئی جی اسلام آباد نے ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیکر ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں بنک گاڑی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں مختلف سپیشل انویسٹیگیشن پولیس ٹیمز تشکیل دے دی گئیں۔ ایس ایس پی آپریشنز ،ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور متعلقہ ایس پی ٹیمز کے ممبران ہوں گے۔پولیس ٹیمز جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں گی۔پولیس ٹیموں نے شواہد اور جدید تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔

بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

جلسہ ملتوی ہونے پر علیمہ خان اعظم سواتی پر برس پڑیں

لگ رہا عمران خان کو اگلے ہفتے سزا سنا دی جائے گی،علیمہ خان

عمران خان کا برطانوی دوست علیمہ خان کے ہمراہ اڈیالہ پہنچ گیا

تفتیشی افسر نے علیمہ خان سے فون نمبر مانگ لیا

ہمیں علیمہ خان نہیں بلکہ عمران خان کو فالو کرنا ہے،علی امین گنڈا پور

جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

Leave a reply