پاکستان میں انٹرنیٹ اکتوبر تک ٹھیک ہونے کا امکان

0
86
Internet

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، پی ٹی اے نے نیا بیان جاری کر دیا

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی سات بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو (SMW4، AAE-1) میں خرابی ہے .واضح رہے کہ ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔ جب کہ سب میرین کیبل اے اے ای – 1 کی مرمت کر دی گئی ہے جس سے انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئے گی۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں ایکس اور انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار عبد المعیز جعفری ،جبران ناصر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ضیاء مخدوم ایڈووکیٹ اور دیگربھی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ایکس کی غیر قانونی بندش کو چیلنچ کیا گیا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ایکس بند ہے۔ توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے جج کو کہا کہ عدالت نے درخواست گزار وکیل کو مطمئن کرنے کا کہا تھا جس پر درخواست گزار کے وکیل عبد المعیز جعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کو تیار ہیں۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے کہا کہ ریگولر بینچ ہی اس کیس کو سنے گا اور کیس کی مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

50 فیصد سے زیادہ آبادی اب بھی انٹرنیٹ سے محروم ہے،یوسف رضا گیلانی

انٹرنیٹ سست روی،3 ستمبر تک تفیصلی رپورٹ طلب

انٹرنیٹ سروس سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے متاثر ہے، چیئرمین پی ٹی اے

انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی وارننگ

انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ سے پاکستانی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: پی ایس ایچ اے

انٹرنیٹ کی سست روی ناقابل برداشت، 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں جاری، شزہ فاطمہ

حساس ڈیٹا گوگل پر عام مل جاتا ہے، اسے کیسے روکا جائے،سینیٹر پلوشہ خان

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز کے شدید تعطل نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کو سست رفتار انٹرنیٹ کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق، واٹس ایپ سمیت دیگر مقبول سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بھی سست روی کا شکار ہیں۔ انٹرنیٹ سروسز کے اس تعطل نے شہریوں کی روزمرہ کی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔اس کے علاوہ، واٹس ایپ پر پیغامات ڈاؤن لوڈ نہ ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ اس صورتحال نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

Leave a reply