صحافی کی تعریف کیا ہے؟ قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی

صحافیوں کے تحفظ کے لیے کمیشن کے قیام کی متفقہ طور پر منظوری
0
89
ali zafar

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سید علی ظفر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 10 جولائی 2024 کو ہونے والے کمیٹی اجلاس کے منٹس کی منظوری ،20نومبر 2023کو منعقدہ سینیٹ اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور کی طرف سے پیش کیا گیا پرائیویٹ ممبر بل برائے "معلومات تک رسائی کا حق (ترمیمی) بل، 2023” کا جائزہ ،25جنوری 2021 کو منعقدہ سینیٹ اجلاس میں سینیٹر منظور احمد کی طرف سے پیش کردہ "معلومات تک رسائی کا حق (ترمیمی) بل 2020” ،31جنوری 2022کو منعقدہ سینیٹ اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے پیش کیا گیا پرائیویٹ ممبر بل برائے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا (ترمیمی) بل 2022 کے علاوہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19A کی روشنی میں ہتک عزت کے قانون، مقاصداور اس کے مستقبل کے حوالے سے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔

قائمہ کمیٹی نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے متعارف کرائے گئے بل کی شک 20-Dسے لیکر تمام شقوں کا جائزہ لیتے ہوئے بل کو متعدد ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا ۔ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں صحافیوں، میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ اور معلومات تک رسائی کے حق سے متعلق ضروری ترمیمی بلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے نامور صحافیوں جیسا کہ محمد مالک کے علاوہ الیکٹرک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ترمیمی بلوں پر اپنی تجاویز دیں۔صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے حوالے سے کمیٹی نے اتفاق کیا کہ صحافی اور میڈیا پروفیشنلز ریاست کے چوتھے ستون یعنی میڈیا کے نمائندے ہیں لہٰذا ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں جسمانی تشدد، من مانی گرفتاریوں سے تحفظ فراہم کرے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کمیشن کے قیام کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ کمیٹی نے مزید تجویز دی کہ میڈیا پروفیشنل اور پی ایف یو جےکے نمائندے وزارت اطلاعات و نشریات کے ساتھ مل کر ایک مسودہ تیار کریں اور صحافی کی تعریف بیان کریں۔ کمیٹی نے پنجاب اسمبلی سے منظور کیے گئے متنازعہ ہتک عزت ایکٹ پر بھی بات کی۔ معزز چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس قانون کے ملک گیر اثرات ہیں اس لیے کمیٹی میں اس پر بحث کی ضرورت ہے۔ اس پر سینیٹر پرویز رشید نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبہ قانون بنا چکا ہے ہمیں پنجاب کے ایڈوکیٹ جنرل کو سننا چاہئے ۔ کمیٹی نے مشورہ دیا ہے کہ میڈیا پروفیشنلز تمام اسٹیک ہولڈرز کی اتفاق رائے سے اس سلسلے میں ہتک عزت ایکٹ 2002 کا مسودہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کریں۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 10 جولائی 2024 کو ہونے والے کمیٹی اجلاس کے منٹس کی متفقہ طور پرمنظوری دی گئی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 20 نومبر 2023کو منعقدہ سینیٹ اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمورکے پرائیویٹ ممبر بل برائے معلومات تک رسائی کا حق (ترمیمی) بل، 2023″ کے حوالے سے سینیٹر زرقہ تیمور سہروردی نے کہا کہ وزارت کی طرف سے بھیجے گئے ڈرافٹ کو پڑھ لیا ہے وزارت اطلاعات و نشریات کے ساتھ مل کر ان کا جائزہ لونگی اور آئندہ کمیٹی اجلاس میں ڈرافٹ فراہم کیا جائے گا تاکہ قائمہ کمیٹی اس کا تفصیلی جائزہ لے سکے۔جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت قانون کے حکام سینیٹر زرقہ تیمور سہروردی کے ساتھ بل کا جائزہ لے کر کمیٹی کو ڈرافٹ فراہم کریں ۔سینیٹر منظور احمد کے معلومات تک رسائی کے ترمیمی بل کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سینیٹر منظور احمد نے آئندہ اجلاس تک اسے موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس تک یہ ایجنڈہ موخر کردیا ۔

قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر سید علی ظفر، سینیٹر پرویز ر شید،سینیٹر محمد طلال بدر، سینیٹر عبدالشکور خان ،سینیٹر جان محمد، ،سینیٹر ڈاکٹر زرقہ سہروردی،سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آدھی سے زیادہ عوام بھوک سے مر رہی مگر آبادی پر کنٹرول نہیں کرنا چاہتے،وزیر قانون

فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک شہید،افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی

کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

Leave a reply