جاپان میں سمندری طوفان "شانشان” کے باعث ایمرجنسی نافذ

0
129
japan

جاپان میں سمندری طوفان "شانشان” کی شدت کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے زیر اثر جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفان اس وقت 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ جزیرہ کیوشو کی جانب بڑھ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے نتیجے میں طوفانی ہواؤں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ کیوشو میں درجنوں مقامی اور سیکڑوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ متعدد ٹرینیں بدھ سے جمعہ تک معطل کر دی گئی ہیں۔طوفان کے پیش نظر سمندری علاقوں سے متصل علاقوں میں درجنوں فیکٹریاں بند کر دی گئی ہیں اور 8 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک دو روز میں "شانشان” طوفان کے جزیرہ کیوشو سے ٹکرانے کے بعد اس کے ٹوکیو سمیت مشرقی اور وسطی جاپان کے علاقوں کی جانب بڑھنے کا امکان ہے، جس سے مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام نے عوام کو خبردار رہنے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply