8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا، چاہے اجازت ملے یا نہ ملے۔ عمر ایوب

0
100
umer ayub

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ چلنے پر اتفاق ہو چکا ہے۔ نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے کہ وہ قانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ہوگا، چاہے اجازت ملے یا نہ ملے۔ اگر پی ٹی آئی کے بانی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا کام نہیں چلنے دیں گے اور اگر ہمارے لیڈر کو کچھ ہوا تو موجودہ حکومت ہی ذمہ دار ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے کوئی پیکج نہیں ملے گا اور معاشی حالات روز بروز خراب ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم این ایز تحریک انصاف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ایم این ایز نے آگ کا دریا عبور کر کے یہاں تک پہنچے ہیں، حکومت کی خام خیالی ہے کہ ہمارے ایم این ایز ٹوٹیں گے۔ عطا تارڑ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بچے ہیں اور انہیں بعد میں خبر ملے گی۔اسٹیبلشمنٹ سے رابطے سے متعلق سوال کے جواب میں عمر ایوب نے تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا۔ انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پلیٹ لیٹس پھر گرے ہیں اور وہ لندن جا رہے ہیں۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز ختم ہو چکے ہیں اور انہیں گزشتہ ہفتے رہا ہو جانا چاہیے تھا۔ موجودہ حکومت چند ماہ میں خود ہی ٹوٹ جائے گی اور ملک میں نئے انتخابات ناگزیر ہیں۔ عدوست ممالک اور آئی ایم ایف بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ پہلے ملک کے حالات درست کیے جائیں۔

Leave a reply