نااہلی کے معاملے پر اپیل پر جلد سماعت کی جائے،عمران خان کی درخواست

0
69
imran

اڈیالہ جیل میں گرفتار سابق وزیراعظم عمران خان نے نااہلی کے معاملے پر اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے

عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست بیرسٹر علی ظفر نے دائر کی،عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو سیاست سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے تحائف ڈیکلیئر نہ کرنے کے غلط الزام پر بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پر عمران خان کو میانوالی سے ڈی سیٹ کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمران خان کو انتخابات لڑنے سے روک دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ کا لارجربینچ الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل پر سماعت کر رہا تھا مگر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کرنے سے انکار کردیا، اسلام آبادہائیکورٹ کےحکم کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ لارجربینچ کارروائی آگے نہیں بڑھا پا رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب اپنی نااہلی کے خلاف 10 جنوری 2024 کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی،سپریم کورٹ میں اپیل پر جلد سماعت کی عمران خان کی یہ دوسری درخواست ہے، ایک درخواست پہلے بھی علی ظفر نے دائر کی تھی،

ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

Leave a reply