واش روم میں خفیہ کیمرہ لگا کر طالبات کی 300 سے زائد فحش ویڈیو بنانیوالا گرفتار

0
107
andhra

بھارت میں کالج طالبات کے واش روم کی 300 سے زائد برہنہ ویڈیو بنا کر فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے

بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، بھارت میں شہری سراپا احتجاج ہیں وہیں ایک ایسا کیس سامنے آیا جس کو دیکھ کر پولیس بھی ششدر رہ گئی،آندھرا پردیش کے انجینئرنگ کالج کا طالب علم خفیہ طور پر خواتین کی واش روم میں ویڈیو ریکارڈ کرتا تھا بعد ازاں اس نے خواتین کی فحش ویڈیو فروخت بھی کیں ،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، واقعہ ضلع کرشنا کا ہے، ایس آر گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج کے کیمپس میں طالبات کے ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرہ ملنے کے بعد طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، اور احتجاج کیا، طالبات نے ہمیں انصاف چاہئے کے نعرے لگائے،او رملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا، ملزم ملزم کی شناخت وجے کمار کے طور پر کی گئی ہے جو ایس آر گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج کا آخری سال کا طالب علم تھا۔ پولیس نے اس کا لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا ہے اور 300 سے زیادہ فحش ویڈیوز برآمد کر لی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے طالبات کی واش روم میں بنائی گئی فحش ویڈیو ز دیگر ساتھی طلبا کو فروخت کی ہیں، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ نارا چندرا بابو نائیڈو نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے،ایک بیان میں ٹی ڈی پی لیڈر نارا لوکیش کا کہنا تھا کہ میں نے حکام سے کرشنا ضلع کے گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج میں طالبات کے احتجاج کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔ میں نے خفیہ کیمروں کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اگر تحقیقات میں غلطی ہوئی ہے تو مجرموں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کیا وجے کمار کے علاوہ دیگر طلبہ کیمرہ لگانے، کالج کی طالبات کی ریکارڈنگ اور فحش ویڈیوز تقسیم کرنے میں ملوث تھے۔

بھارت میں خواتین اب سڑکوں پر بھی غیر محفوظ،ہراسانی کا واقعہ

بھارت کے ایک اور ہسپتال میں 15 سالہ لڑکی کاریپ

دوست نے دوست کی 4 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت،قبرستان بھی محفوظ نہ رہے،قبرستان میں 9 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

بھارت،نرسنگ کی 19 سالہ طالبہ کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

بھارت میں 70 سالہ خاتون سے 35 سالہ ملزم کی زیادتی

کمسن طالبہ سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو کر تالاب میں کود گیا

بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

Leave a reply