ڈیرہ غازی خان: محکمہ جنگلات، افسران کی غفلت،دھنگانہ رینج میں درختوں کا صفایا

بلین ٹری منصوبے کے تحت لگائے گئے درختوں کی کٹائی جاری

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)محکمہ جنگلات کی غفلت،دھنگانہ رینج میں درختوں کا صفایا ہونے لگا

تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جنگلات کی بے دردی سے کٹائی جاری ہے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی مبینہ غفلت اور کرپشن کی وجہ سے دھینگانہ رینج لنک ون، شوریہ اور میرو کینال کی پٹڑیوں پر لگے ہوئے درختوں کا تیزی سے صفایا ہورہا ہے۔

بلین ٹری منصوبے کے تحت دری میرو ہیڈ ورکس سے گیڈروالا پل اور لنک ون پر لگائے گئے درختوں کو بھی کوئی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ایک طرف تو حکومت ٹری فار پاکستان کا نعرہ لگا رہی ہے، لیکن دوسری طرف محکمہ جنگلات کے اہلکار اسے ناکام بنانے میں مصروف ہیں۔

ایک فاریسٹ گارڈ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ درختوں کی کٹائی روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ افسران بالا کی حمایت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے وہ درختوں کی چوری روکنے میں ناکام ہیں۔

اس سلسلے میں جب محکمہ جنگلات کے اہلکاروں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس مسئلے پر کوئی بات کرنے سے گریز کیا۔

اس واقعے نے ایک بار پھر ماحولیات کی تباہی اور جنگلات کی اہمیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ حکومت کو اس مسئلے پر فوری نوٹس لے کر سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

Leave a reply